پشاور(مانند نیوز)محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے ملازمین پر مشتمل پیڈوایمپلائز یونین (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام ادارے کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے سینئرافسران سمیت دیگرملازمین کے اعزاز میں ایک پروقارتقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرریاض احمدجان نے کیا۔اس موقع پرصدر پیڈوایمپلائزیونین صفت اللہ سوری نے ادارے کے سابقہ ملازمین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اوریونین کی طرف سے ملازمین کے درپیش مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی جدوجہداورکامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرریاض احمدجان نے کہا کہ پیڈوصوبائی حکومت کا سالانہ اربوں روپے آمدن دینے والاادارہ ہے جوصوبے کی معیشت کے استحکام کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ جلدہی پیڈوکے جاری منصوبوں کی تکمیل سے سالانہ6ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ انہوں نے پیڈوکے افسران سمیت ملازمین کوادارے کی ترقی کیلئے دلجمعی سے کام کرنے پر زوردیا۔ تقریب کے اختتام پر پیڈوکے سابق چیف ایگزیکٹوآفیسرزانجینئربہادرشاہ اورانجینئرزاہداخترصابری سمیت سینئرافسران کواعزازی شیلڈزدی گئیں اورسابقہ ملازمین کوانعامات سے نوازاگیا۔تقریب سے سابق یونین صدورفضل رحیم خان اورابرارخان نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے