پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور سمیت خیبرپختونخوا کی تمام صوبائی سیاسی قیادت کو خط ارسال کر دیا،گورنر کیجانب سے ارسال کئے گئے خط میں صوبہ کے مجموعی مسائل کے حل کے لیئے مشترکہ ٹاسک فورس فورس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔خط میں لکھاگیاہے کہ وفاق سے منصفانہ وسائل کی تقسیم، صوبہ حقوق کیلئے یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں۔گورنر ہاؤس کیجانب سے صوبائی سیاسی قیادت پر مشتمل یونائیٹڈ ٹاسک فورس کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔خط کے متن کے مطابق قیام امن، آئل و گیس ایکسائز ڈیوٹی، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر حقوق کا حصول ٹاسک فورس کی ترجیحات ہونگی،یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی میزبانی گورنر ہاؤس پشاور کرے گا۔ خط کے مطابق یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے ذریعے مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرکے وفاق کو بھجوایا جائے گا۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ گورنر کا منصب سنبھالتے ہی صوبہ کی تمام سیاسی قیادت کے پاس خود چل کر گیا، صوبہ کے حقوق کیلئے مشترکہ آواز، جدوجہد یونائیٹڈ ٹاسک فورس کی بدولت مفید ثابت ہو گی۔گورنر کیجانب سے پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی،قومی وطن پارٹی، جے یو آئی، ایم ڈبلیو ایم، ٹی ایل پی،پاکستان مسلم لیگ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین،مزدور کسان پارٹی، جے یو آئی (س)، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی(نورانی) کی صوبائی قیادت کو ارسال گیا۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے