جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کلبوں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف، سیکرٹری اطلاعات، نظامت اطلاعات و تعلقات عامہ کے اعلیٰ حکام اور تمام پریس کلبوں کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی آمین خان گنڈہ پور نے جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر مجیب الرحمٰن وزیر اور جنرل سیکرٹری عرفان اللہ وزیر کو وانا پریس کلب کے لئے پانچ ملین گرانٹ ایڈ چیک دیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور نے کہا کہ مجھے صحافیوں برادری کی مشکلات کا احساس ہیں انشائاللہ ان کو جلد سولر پلانٹ اور بچوں کی سکالرشیپ بھی دیں گے لیکن میری درخواست تمام صحافی حضرات سے کہ بلاوجہ کسی کی عزت کو مت اچھالیں اور اپنے پروفیشنل فرائض ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ وانا پریس کلب کے تمام ممبران حکومت خیبرپختونخوا وزیراعلی سردار علی خان گنڈہ پور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام جنوبی وزیرستان لوئر کے صحافی حضرات مشکور ہیں کہ انہیں صحافیوں ایسے اقدامات اور پالیسیوں کا اعلان کیا جس سے صحافیوں کے مشکلات میں کمی اسکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے