پبی (مانند نیوز)تیمور سلیم ایس ایچ او تھانہ پبی نے مختلف کاروا ئیو کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے8130 گرام چرس جبکہ 1200گرام ائس برآمد کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی منشیات فروشوں کے خلاف واضح احکاماتِ کی روشنی میں تیمور سلیم ایس ایچ او تھانہ پبی کی سربراہی میں پبی کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان رئیس خان ولد رحمت خان ساکن امان کوٹ سے 2030گرام چرس،315گرام ائس احسان اللہ ولد مہناز گل ساکن تیراہ حال چوکی درب سے 2010گرام چرس،305 گرام ائس۔زوھیب ولد روئیداد ساکن امان کوٹ سے 2040 گرام چرس،400 گرام ائس ایاز باچہ ولد اسرار باچہ ساکن شیخان پبی سے 2050 گرام چرس 180گرام ائس مجموعی طور پر 04 منشیات کے سوداگر گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 8130 گرام چرس جبکہ 1200گرام ائس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوکر تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے