جمرود(مانند نیوز (جمرود،چار اکتوبر کو تاریخی باب خیبر کے مقام پر تیراہ راجگال کوکی خیل کے بحالی و واپسی کے لیے جلسہ عام ہوں گا مشران و کشران کی مشترکہ پریس کانفرنس ضلع خیبر جمرود پریس کلب میں تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرین کی واپسی و بحالی کے لیے کوکی خیل قبیلے کے مشران و کشران ملک نصیر احمد کوکی خیل،حاجی براکت کھٹیا خیل،شاہ ولی آفریدی،ثناء اللہ افریدی،صدیق آفریدی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ4 اکتوبر2024 بروز جمعہ دوپہر دو بجے تاریخی باب خیبر میں جلسہ عام ہوں گا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماووں و مختلف مکاتب فکر کے لوگ شرکت کرکے راجگال کوکی خیل کے بند علاقوں کو کھولنے اور نقصانات کے آزالے کا مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 سال سے مخدوش صورتحال کے باعث نقل مکانی کرکے جمرود ودیگر علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے تاہم اب امن کے قیام کے بعد بھی ہمیں اپنے علاقوں کو واپس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اس لیے کوکی خیل قبیلہ دو مہینوں سے احتجاج پر ہے جہاں پر پاک افغان شاہراہ کو بھی بند کیا گیا ہے تاہم حکومت کے ساتھ مزاکرات بھی کیے لیکن ہمیں اجازت نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکی خیل دھرنا منتظمین کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چار اکتوبر بروز جمعہ دو بجے تاریخی باب خیبر کو بڑا جلسہ عام کریں گے جس میں تمام پشتون قیادت کو دعوت دی جارہی ہے جبکہ باجوڑ سے لے کر وزیرستان تک تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو دعوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا شرکاء کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کو اپنی علاقوں کو واپسی کرکے آباد و بحال کیا جائے جو قانونی ہے لیکن بے حس حکومت و دیگر سیکورٹی ادارے ہمارے مطالبات منظور نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات منظورِ نہیں کیے گئے تو 35 ہزار پختونوں کو اکھٹا کرکے تیراہ راجگال کوکی خیل کی طرف مارچ کریں گے اور واپسی کریں گے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت و ریاستی ادارے ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے