دیربالا(مانند نیوز)دیربالاڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی حصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افس دیربالا کی جانب سے میڈٹیک نرسنگ کالج واڑی میں منشیات کی روک تھام اور نشے سے بچاو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں میڈٹک نرسنگ کالج واڑی کے پرنسپل محمد انور۔سر طواب خان۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جان زیب پاشا اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل واڑی کیمپس کے لیکچرار ڈاکٹر سمیر جان سرکل ڈی ایس واڑی سید رحیم خان ودیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جان زیب پاشا۔میڈٹک نرسنگ کالج واڑی کے منجینگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف خان۔پرنسپل محمد انور خان۔سر طواب خان۔شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی واڑی کیمپس کے لیکچر ار ڈاکٹر سمیر جان اور سرکل ڈی ایس پی واڑی سید رحیم خان نے ودیگر نے تقریب سے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے اور اس کی روک تھام کیلئے معاشرے کے ہر مکتبہ فکر کے سے وابستہ لوگ اپنی کردار ادا کریں تاکہ اس ناسور سے ہمارے بچے اور معاشرہ بچ جائے۔