اورکزئی (مانند نیوز)محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے قبائلی ضلع اورکزئی میں میڈیسنل پودوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے 100 ترقی پسند زمینداروں کو تربیت دینے کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔تربیتی ورکشاپ کا مقصد اورکزئی میں فارسٹ میں پیدا ہونے والے جنگلی پودوں سے زعفران، کلونجی، سٹیویا اور دیگراہم میڈیسنل پودوں کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔یہ تربیتی پروگرام ڈائریکٹوریٹ برائے نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس ضم شدہ اضلاع کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت مرحلہ وار اورکزئی کے 100 ترقی پسند زمینداروں کو 3 روزہ پروگرام میں تربیت دی گئی۔اس پروگرام کا مقصد میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس کا تحفظ، کٹائی، کٹائی کے بعد درجہ بندی، ویلیو ایڈیشن اور ویلیو چین منیجمنٹ میں مقامی کمیونٹی کی مہارت کو با اختیار بناناتھا۔انچارج NTFP سنٹر اور کزئی نور شاد علی نے میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس کی تحفظ، کٹائی، ویلیو ایڈیشن پر تفصیلی گفتگو کی محکمہ زراعت توسیع سے ایگریکلچر ٓافیسر عرفان اللہ نے موسم سرما کے ادویاتی پودوں کے بارے میں جدید سفارشات کے حوالے سے آگاہی دی اور ویلیو چین کے بارے میں زمینداروں کو نئے تحقیق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر نور شاد علی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، فارسٹری انوائرنمنٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی احکامات پر ڈائریکٹر نان ٹمبر فارسٹ پراڈکٹس ضم شدہ اضلاع کی جانب سے منعقدہ میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا جہاں ایک فائدہ مقامی کمیونٹی کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے وہاں جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے بارے میں بھی عوام میں شعور پیدا ہوگی۔پروگرام کے آخر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر این۔ٹی۔ ایف۔پی ضلع کُرم شہریار خان اور نور عالم خان نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں ٹول کٹس تقسیم کئے۔