پبی (مانند نیوز) محکمہ تعمیرات واموصلات کے ایس ڈی او ٹانک مقرب خان وزیر سمیت دیگر عملے کی بازیابی کیلئے 16 اکتوبر کی ڈیڈ لائن۔۔ ایپکا اور سب انجینئر ایسوسی ایشن کا مشترکہ احتجاجی جلسہ 17 اکتوبر بروز جمعرات کو ھائی ووے ڈویژن مردان میں منعقد کیا جائے گا۔صوبائی حکومت فوری طور پر مغویوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں۔ بصورت دیگر خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور محمد شعیب صوبائی صدر سب انجینئرز ایسوسی ایشن(سیوا) خیبرپختونخوا نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ گزشتہ روز سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے SDO مقرب خان وزیر ر،محبوب عالم SDA اور دیگر دفتری عملے کو ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے نام پر طالبان نے اغواءکرکے نامعلوم مقام تک منتقل کئے ھیں۔اور اغواء کاروں نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ٹانک کو ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کا نام ظاہر کرکے ایکسین کے واٹسپ نمبر پر SMS کرکے لکھا ھے۔ کہ ایس ڈی او مقرب خان وزیر سمیت دیگر عملہ ان کے قبضے میں ھے۔اور ھمارے مطالبات منظور کرکے مغویوں کو رھا کیا جائے گا۔ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ٹانک نے نامعلوم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ طالبان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کی ھے۔ مقررین نے کہا۔کہ صوبائی حکومت اپنے ملازمین کو تحفظ دینے میں ناکام ھو چکی ھے۔اور ملازمین کو دوران ڈیوٹی اغواء کرنا صوبائی حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ھے۔۔جسکی وجہ سے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے تمام افسران اور دیگر دفتری عملے میں تشویش کی لہر پیدا ھو چکی ھے۔ ایپکا اور سب انجینئر ایسوسی ایشن سیوا خیبرپختونخوا نے مغویوں کی بازیابی کیلئے صوبائی حکومت کو 16 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی۔ اگر صوبائی حکومت نے محکمہ تعمیرات واموصلات کے ایس ڈی او۔ایس ڈی اے اور دیگر دفتری عملے کو صحیح وسلامت بازیاب نہ کیا گیا۔تو 17 اکتوبر کو ھاء ووے ڈویڑن مردان میں ایپکا اور سب انجینئرز ایسوسی ایشن سیوا خیبرپختونخوا کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اور یہ احتجاج مغویوں کی بازیابی تک جاری رھے گا۔