پبی (مانند نیوز )پبی کے نواحی گاؤں بانڈہ نبی میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادفلاحی تنظیم بیوٹیفل بانڈہ نبی کے چیئرمین زرولی خان نے کیا تھا مریضوں کا فری طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ غریب،مستحق، نادار مریضوں کی خدمت بلا تفریق جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار فری میڈیکل کیمپ کی کوآرڈینیٹر محترمہ مہرین گل بی۔ایس پیتھالوجسٹ نے میڈیکل کیمپ میں آنے والے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر چھوٹے بڑے گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ لگائیں۔ اب تک 20 فری میڈیکل کیمپ میں 2191 مریضوں کو مفت سہولیات دی گئی۔فری چیک اپ، فری ادویات، فری الٹرا ساونڈ کے ذریعے غریب، نادار، مستحق مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ میں فری میڈیکل کیمپ کی سرپرستی کرنے پر تحصیل پریس کلب پبی کے صدر محمد الیاس کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے تحصیل پبی میں خدمت کا مشن بلا تفریق جاری ہے اور ماہر لیڈی ڈاکٹروں کی وجہ سے غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات مل رہی ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ چیئرمین زرولی خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ممتاز عالم دین مولانا عثمان علی شاہ نے فری میڈیکل کیمپ کے لئے بہترین انتظامات اور تعاون پر ساجد اقبال اضاخیلی کا شکریہ ادا کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے