مردان (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو سے پاکستان تحریک انصاف مردان کی ضلعی تنظیم کمیٹی ممبران نے پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع مردان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور گرفتار پارٹی کارکنان کی رہائی کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ تمام کارکنان ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اور کسی بھی مسئلے کی فوری اطلاع دیں تاکہ وقت پر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مردان کو ماڈل ضلع بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور عوام سے کیے گئے تمام ترقیاتی وعدے پورے کیے جائیں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے گزشتہ احتجاج کے دوران مردان سے تعلق رکھنے والے گرفتار کارکنان کی رہائی پر بھی گفتگو کی گئی،صوبائی وزیر خوراک نے ضلعی کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ تمام گرفتار کارکنان کی جلد رہائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملاقات میں موجود ضلعی رہنماؤں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر کے اقدامات کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے