جمرود(مانند نیوز)بلدیات نمائندوں کا تاریخی باب خیبر پر اپنے مطالبات کے حق میں اور صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تبدیلی سرکار نے عوام کے حقیقی نمائندوں کو بے اختیار کیا ہے۔تین سال ہونے کو ہیں لیکن ابھی تک فنڈز نہیں دئے جا رہے۔ مظاہرین تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر باب خیبرکے مقام پر جمرود تحصیل کونسل کے ممبران بلدیاتی نمائندگان نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بلدیات کے حق میں اور صوبائی حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے رکھے تھے جن پر 2019ء بلدیاتی ایکٹ کی بحالی بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین میں قائم مقام تحصیل جمرودچیئرمین عظمت آفریدی، این سی ٹو جمرود چیئرمین شاہدخان، وی سی چیئرمین میاں جان، وی سی چیئرمین شاہدزمان ودیگرچیئرمینان و کونسلرزموجود تھے۔اس موقع پر متحدہ آزاد پینل کے صدر،چیئرمین ٹاؤن 2 شاہد خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام دوست نظام ہے جس میں مقامی لوگوں کے مسائل کا آسان اور گھر کے دہلیز پر حل موجود ہے،قبائلی علاقوں میں پہلی دفعہ بلدیاتی الیکشن ہوئے تھے اور عوام نے اس الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا عوام کو بخوبی اندازہ تھا کہ انکے مسائل کا حل بلدیات میں ہی موجود ہے لیکن صوبائی حکومت نے عوام کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بار بار احتجاج کئے صوبائی اسمبلی کے سامنے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے جہاں نمائندوں پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔اس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے وعدہ کیا کہ 2019ء بحال ہوگا اور فنڈز بھی ملے نگے لیکن آج تک کوئی ایفا نہیں ہوا۔انصافی حکومت اپنے لئے انصاف،ائین اور قانون کی بات تو کرتی ہے لیکن خود انصاف کرنے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2019ء بحال کرو اور فنڈز فراہم کرو تاکہ عوام کے محرومیوں کا ازالہ ہو۔تحصیل جمرودکے 32 این سیز اور وی سیز میں صرف ایک دفتر فعال ہے اور انہیں بھی دفتر کی اخراجات کی مد میں فنڈز جاری نہیں کررہے جس کی وجہ سے روز بروز عوام کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور فنڈز کی بندش علاقے میں ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے ساتھ اس حوالے سے کئی بار ملاقاتی ہوئی ہیں اور فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز جاری کرنے میں مخلص نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کے لئے ترجیہی بنیادوں پر فنڈز دینے کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا اگر صوبائی حکومت نے مثبت اقدامات نہ اُٹھائے اور بلدیاتی فنڈز فوری طور پر جاری نہ کیا گیا تو پورے ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندگان وزیراعلی خیبرپختونخوا کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے