جمرود(مانند نیوز (2019ء ایکٹ کی بحالی اور ترقیاتی فنڈز فراہمی تک بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی تحریک جاری رکھنے اوراڈیالہ جیل کے سامنے پُرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر تحصیلوں کی طرح ضلع خیبرجمرود تحصیل کونسل کا ہنگامی اجلاس تحصیل چیئرمین حاجی عظمت خان کے زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں کونسل کے ممبران، این سیز اور وی سیز کے چیئرمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں چیئرمینان نے باری باری خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل پر غیر سنجیدگی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور وزیربلدیات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین سال ہونے کو ہیں لیکن عوام نے جو مینڈیٹ بلدیاتی نمائندوں کو دیا ہے صوبائی حکومت گزشتہ تین سال سے اس مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے،آئین و قانون کو پاؤں تلے روند رہی ہے،بلدیاتی نمائندوں نے 2019ء ایکٹ کی بحالی اور ترقیاتی فنڈز کے لئے صوبائی حکومت کے سی ایم ہاوس کے سامنے کئی بار احتجاج مظاہرے اور دھرنے دیئے،پشاور میں دھرنے کے بعد وزیراعلی نے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ تمام مطالبات منظور کر لئے جائیں گے، 2019ء ایکٹ مکمل بحال کیا جائے گا، اور چیئرمینان کو مکمل اختیارات دیے لیکن سب باتیں لالی پاپ ثابت ہوئے ہیں۔اختیارات نچلی سطح تک منتقلی بانی پی ٹی آئی کا ویژن تھا لیکن صوبائی حکومت نے اپنے بانی کے ویژن کو مفلوج کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ جاری بات چیت کی خیرمقدم کرتے ہیں تاہم بلدیاتی نمائندگان کے مطالبات پورے نہ ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھے گے۔اجلاس میں ممبران نے کہا کہ ہمارے تین سال ضائع کر دئے گئے ہیں ایک روپیہ فنڈ نہیں ملا جسکی وجہ سے عوام میں بھی مایوسی پھیل گئی ہے اور بلدیاتی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے جو بڑی افسوس کی بات ہے، دنیا کے دیگر ممالک میں مضبوط بلدیاتی نظام کے بدولت ہی عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں، اور شہری علاقوں میں ایک صاف ستھرا ماحول اور نظام قائم ہے۔اجلاس کا متفقہ بیانیہ جاری کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2019ء ایکٹ بحال کیا جائے، ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں اور چیئرمینوں کو دو سال کا ایکسٹینشن بھی دیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر صوبائی حکومت مطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں تو صوبائی ایکشن کونسل لوکل کونسل کے کال پر اڈیالہ جیل کے سامنے پرامن احتجاج میں ضلع خیبر کے بلدیاتی نمائندے بھرپور شرکت کرے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے