اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں انسداد مہم کامیابی کے ساتھ جاری۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے افسراں اور محکمہ ہیلتھ کے مانیٹرنگ ٹیم مہم کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے اج فکس سنٹر اور ٹرانزٹ پوائنٹ کا دورہ کیا اور مہم کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور ہر ایک پوائنٹ پر جاکر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انہیں اپاہیچ ہونے سے بچائیں اور ساتھ ساتھ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج یونس خان نے ریشن،کوراغ اور چرون میں پولیو مہم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دوران انسپکشن متعدد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے بھی پلائے۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پولیو ورکرز کو مقررہ ٹارگٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈور مارکنگ، مائکرو پلان اور سیکورٹی بھی کا جائزہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے