پشاور( مانند نیوز)ثقافتی تنظیم بدرمنیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ایوارڈ کی شاندار تقریب مردان میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے فرائض حاجی نعیم انورنے انجام دئے ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (بی ڈبلیو او) کے رو ح رواں محمد جاوید یوسفزئی، خیبرپختونخوا کے ممتاز عوامی شاعر سردار غمژن،حاجی ابراہیم بدر،ممتاز براڈ کاسٹر اجمل شاہ یوسفزئی، حاجی نعیم انور، مقبول ماہر تعلیم اور ریڈیو براڈ کاسٹر ایسو سی ایشن مردان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ضلع مردان کی مٹی بڑی زرخیز ہے اور اس مٹی نے شعبہ اداکاری، سپورٹس،ایجوکیشن،ادب، شاعری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بے شمار ہیرے اور انمول شخصیات پیدا کئے ہیں جن کا مقابلہ ہم دنیا کے کسی بھی بڑے شاعر، ادیب، کھلاڑی اور فنکار سے کر سکتے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسے انمول شخصیات کی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی۔ضلع مردان میں بہت قابل، ذہین اور مایہ ناز ماہر تعلیم، شاعر، ادیب، کھلاڑی اور فنکار موجود ہیں۔اس لئے آج سے ہم ایسے ہی شخصیات کو ایوارڈ دینے کا ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں اور آج کا یہ پروگرام اس کی ایک پہلی کوشش ہیں ایوارڈ تقریب میں دوسرے شخصیات کے علاوہ سپر یم سٹار ارباز خان فین کلب کے بانی واجد علی اظہار، نیاز محمد، منظر خان، زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی کے چئیر مین محمد پرویز،عمران صفی،محمد یونس یوسفزئی،ہاشم خان، انور ضیاد، کامران خان وغیرہ نے بھی شرکت کی تقریب کے آخر میں نہ صرف حاجی نعیم انور کے ہاتھوں محمد یونس یوسفزئی کی ایک نئی سماجی و ثقافتی تنظیم (ستوری دہ مردان) کی اوپننگ ہوئی بلکہ محمد جاوید یوسفزئی،حاجی نعیم انور اور یونس یوسفزئی نے بہترین کارکردگی پر (بی ڈبلیو او) کی جانب سے اداکار علی زمان،پروڈیوسر طارق مردانے ڈاکٹر علی خان اور عبد اللہ شاہ بغدادی کو ایوارڈ دئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے