پشاور(مانند نیوز )انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) تین روزہ پاکستان آٹو شو (پی اے پی ایس)2024 میں ڈائمنڈ سپانسر لاہور میں اختتام پذیر ہوئی، پاکستان آٹو شو (پی اے پی ایس) کی خاص بات انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے کرولا کراس کی شاندار رونمائی ہے جو کہ پاکستانی ساختہ پہلی ہائیبرڈ الیکٹرک کار ہے جس میں سب سے زیادہ مقامی طور پر تیار کردی پرزہ جات استعمال کیے گئے ہیں۔اس تقربب میں انڈس موٹرکمپنی کے سینئر ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ مسٹر ماکوٹو کوبوٹااور ڈائریکٹر مینو فیکچرنگ مسٹر ولی محمد خان نے شرکت کی۔” میک ان پاکستان ” پر مسلسل توجہ دے کر انڈس موٹر کمپنی مقامی طور پرکاروں کی تیاری، پائیداری اور جدت کا پختہ عزم ظاہر کر رہی ہے۔گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے میں آئی ایم سی نے کاروں کی مقامی طور پر تیاری، پیداوار میں اضافے اور اعلیٰ معیار پر سرمایہ کاری کی ہے۔جس سے روزگار کے نئے مواقعوں اور مقامی صنعت کو فروغ ملا ہے۔ اس اہم سرمایہ کاری پر انڈس موٹرکمپنی حکومت سے ملتمس ہے کہ مقامی صنعت کی ترقی کے لیے پائیدار پالیسیاں تشکیل دے جو طویل مدت تک قابل عمل ہوں۔مقامی صنعت کے لیے سازگارپالیسیوں پر عمل درآمد سے ہم گاڑیوں کی مقامی صنعت کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ انڈس موٹر کمپنی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سے چلنے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے طویل مدتی سازگارپالیسیوں پر زور دیتی ہے۔ انڈس موٹرکمپنی اب پاکستان سے باہر اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہے جس کے تحت اوشینائی ملکوں میں گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور مصر کو پروزہ جات کی برآمدکا حال ہی میں آغاز ہے۔ حتی کہ ہم جاپان کو انسانی وسائل بھی فراہم کر رہے ہیں۔یہ کامیابیاں انڈس موٹر کمپنی کی پاکستان کے اندر عالمی معیارات کی عکاسی کرتے ہیں جب کہ کرولا کراس سمیت ہم مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری میں نئے اُفق کو چھو رہے ہیں۔ مقامی آٹو انڈسٹری بیرون ملک سے گاڑیوں کی خطیر درآمد کو غیر موزوں سمجھتی ہے۔صنعت حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ایسی پالیسیاں تشکیل دے جس سے استعمال شدہ گاڑیوں کی بے تحاشاہ درآمد اور غیر قانونی درآمد کی روک تھام کی جا سکے جو کہ گاڑیوں کی مقامی پیداوار، مقامی روزگارکی حوصلہ شکنی کرتی ہے اورقومی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مقامی طور پر گاڑیوں کی تیاری پر توجہ دے کر نہ صرف ہم مقامی صنعت کو تقویت دے سکتے ہیں بلکہ اس سے پاکستان کو بھی معاشی استحکام ملے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے