پشاور(مانند نیوز) امتیازخان ایڈوکیٹ کوچیئرمین زکواۃ کونسل مقررکرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں ان کی قیادت میں زکواۃ کونسل پہلے سے بہتراندازمیں کام کرے گا۔آل گروپ سیکرٹریزپشاورآل گروپ سیکرٹریز وآڈٹ سٹاف خیبرپختونخوا نے امتیاز خان ایڈوکیٹ کی بطورچیئرمین صوبائی زکواۃ کونسل انتخاب کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کے انتخاب کوصوبے کیلئے نیک شگون قراردیتے ہوئے انہیں مبارک بادپیش کی ہے اورکہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے امتیازخان کوچیئرمین زکواۃ کونسل منتخب کرکے ایک درست فیصلہ کیاہے جس سے مستحقین زکواۃ میں شفاف طریقے سے زکواۃ فنڈتقسیم کرنے میں مددملے گی یادرہے کہ کہ مستحقین زکواۃ گزشتہ چندسالوں سے زکواۃ فنڈسے محروم ہیں اب جبکہ زکواۃ کونسل بن گئی ہے توزکواۃ فنڈبھی تقسیم ہوگا۔