لاہور(مانند نیوز) میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز ہٹا کر شام 6 بجے کھول دیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان چوہنگ میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک دوست کے گھر میں موجود ہیں۔

انہوں نے آج لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنا تھا تاہم پولیس نے اس ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے تھے، مولانا فضل الرحمان گھر میں محصور ہوگئے تھے۔

اسی دوران لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کل 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اے پی سی میں شرکت کرنا تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے گھر کی ناکا بندی کر کے ان کی نقل و حرکت محدود کردی۔

درخواست میں آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی،جسٹس جواد ظفر کل صبح 9 بجے درخواست پر سماعت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے