ہنگو(مانند نیوز) کشمیریوں کو بھارتی بربریت اور ظلم و جبر کا سینہ تان کر مقابلہ کرنے ہر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیریوں کی منزل حق خود ارادیت اور آزادی ہے،اقوام متحدہ کشمیریوں کے متعلق اپنی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل کرائے،بھارت میں درجنوں آزادی کی تحریکیں مکافات عمل ہے،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفند یار خالد،امن کمیٹی ممبران شاہ حسین،ٹکا خان،سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی اور دیگر نے 27 اکتوبر کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی ریلی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی میں سکولوں کے بچوں نے تقاریر اور ملی نغمات کے ذریعے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں مسلم لیگ کے تحصیل صدر سیف الرحمن خان،اے سی آر آمان اللہ،ٹی ایم اے افسران سمیت سرکاری محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اے سی اسفند یار خالد نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور کشمیریوں کی پاکستان ہر محاذ پر حمایت جاری رکھتے گا۔سینئر صحافی طارق محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی غضب کرنے والا بھارت آج عالمی تنہائی کا شکار ہے،بھارت میں بھی درجنوں کی آزادی کی تحریکیں مکافات عمل ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان اور آزادی اور سماجی حقوق کے علمدار کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کی مزمت کر رہے ہیں۔ٹکا خان اور حسین شاہ نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ان کی آزادی کی منزل قریب ہے۔تقریب کے بعد اظہار یک جہتی ریلی نکالی گئی جس میں افواج پاکستان،ریاستی اداروں اور کشمیریوں کے حق میں زبردست اور جزباتی نعرے بازی کی گئی۔کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ٹل،غلجو اور دیگر علاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں