جمرود(مانند نیوز)حکومت ہماری ملکتی زمین پرجبہ ڈیم کی تعمیرکے حوالے سے موقف واضح کریں کہ وہ ہم سے زمین ہماری مرضی پریا زبردستی ڈیم تعمیر کررہے ہیں؟۔ علاقہ جبہ مشران ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں کوکی خیل کھٹیا خیل کے زیلی شاخوں قلی خیل اورمندری خیل کاگرینڈ جرگہ علاقہ جبہ کے مقام پر منعقد ہوا اور بعد میں اپنے مطالبات کے حق میں جبہ ڈیم کے لئے مختص جگہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر قبیلہ قلی خیل و مندری خیل کے سرکردہ مشران محمدکریم مدنی، حاجی منظور،محمدفاروق،شہریار،خالدرحمن، مامل خان،ریاض اورحاجی معین خان ودیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔ انہوں نے کہا کہ جبہ ڈیم کا سروے تقریباً سولہ سال ہوا ہے جس کے بعد حکومت نے علاقہ جبہ کے مقامی افراد پر ہر قسم کی آبادی کرنے پر پابندی لگائی جس کے باعث تاحال ان کے علاقے میں تعلیم،صحت،زراعت،انفراسٹرکچر و دیگر شعبوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے جو کچھ پہلے سے موجود تھا وہ ختم ہو گیا ہے،ان کی زرعی زمینیں،قبرستان،سکول بنیادی صحت کے مراکز ختم ہو گئے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے جبہ ڈیم کی تعمیرمیں تاخیر بھی سمجھ سے بالاترہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی روز بروز بڑ رہی ہے بچے جوان ہو رہے ہیں،ان کے گھر آباد کرنے ہیں مگر جبہ ڈیم اور حکومتی پابندی کی وجہ سے نئی آبادی نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ جن کھیتوں میں مقامی افراد کھیتی باڑی کرتے تھے حفاظتی پشتیں نہ ہونے کی وجہ سے کیت سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں مقامی آبادی سخت مشکلات سے دوچاہیں ان کے نقصانات کا ازالہ دیا جائے انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ عوام کی مسائل سنیں اور انہیں فوری طور حل کریں لیکن ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی پر افسوس اور بھرپورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کے تحریری طور پر درخواست بھی دی ہے کہ جبہ ڈیم کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے آفسران کے ساتھ ہمارے مشران کا ایک میٹنگ رکھا جائے تاکہ ان کے سامنے اپنے جائز مطالبات پیش کریں اور اس پر عمل درآمد کرنے کی ہمیں یقین دہانی دلائے اگر حکومت نے ایک ہفتے میں ہمیں ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے اور ہماری متعلقہ محکموں کے آفسران کی ساتھ میٹنگ نہ کی گئی تو باب خیبر کے مقام پر احتجاج مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے