لوئر چترال (مانند نیوز)ضلع لوئر چترال میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ڈپٹی کمشنر آفس میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد ا?فتاب منیر، لیویز ا?فسران و جوان، لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہلکاروں اور عوام نے شرکت کی۔ واک میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اور بھارتی مظالم اور ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا جو تا حال قائم ہے۔ اُس دن کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ہر سال 27 اکتوبرکا دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ آزادی کی اس جنگ میں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم غیور کشمیریوں کے آہنی عزم واستقلال اورحوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آخر میں کشمیری عوام کے لی? خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے