ملاکنڈ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈ ا کے تحت ضلع انتظامیہ ملاکنڈ نے کاشتکاروں کے مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کے لیے ٹی ایم اے ہال درگئی ضلع ملاکنڈ میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمن کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگء وحید اللہ،محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈ پٹی کمشنر حامد الرحمن نے کہا ہے کہ زراعت ملک کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ملاکنڈ کو حقیقی معنوں میں زرعی بنانے اور مستقبل میں غذائی قلت کو پورا کرنا وقت کی ضرورت ہے، کسان کھلی کچہری میں کاشتکاروں نے محکمہ ایرگیشن، زراعت، واٹر مینجمنٹ اور وٹرنری سمت دیگر محکموں کے افسران پر شکایات کی انبار لگا دی اور ان محکموں سے متعلق سوالات، شکایات، تجاویز و آرا سے اعلیٰ حکام کو اگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ملاکنڈ انعام خان نے کہا کہ کسان کھلی کچہری کا مقصد کسانوں کی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہیں تاکہ ملاکنڈ غذائی طور پر خودکفیل ہو سکے انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کھاد اور بیج پر بہت جلد کنٹرول کرکے کسانوں کو ریلیف دینے میں بھرپور کوشش کر رہے ہیں سرکاری سبسڈائزڈ بیج اور کھاد کو بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ابیانہ وصولی کے بارے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کسانوں کو بتایا اس کے لیے طریقہ کار بہت جلد وضع کیا جا ئیگا اور آیندہ اس حوالے سے کاشتکاروں کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا اور ویلج کونسل کے سطح پر محکمہ زراعت کے فیلڈ افیسر کسانوں کے مسائل حل کرنے کی لیے دورے کرینگے اور اپکے سبسڈائزڈ کی جیتی ہوئی رقم محکمہ زراعت کے زمہ ہیں جو بہت جلد صوبائی حکومت کاشتکاروں کے حوالہ کرینگے اور جس نیبھی نہروں کو گھروں سے پائب نکال دیا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی کسان کھلی کچہری سے غفار گل خان ایڈوکیٹ، حاجی لیاقت، رحیم انور، رحمانی گل اور دیگر نے خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے