درگئی (مانند نیوز)ملاکنڈ درگئی میں 27 اکتوبر کشمیربلیک ڈے منایاگیا۔ ملک کے دوسرے علاقوں کے طرح ضلع ملاکنڈ کے تحصیل درگئی میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ مذکورہ ریلی میں تمام پوسٹ کمانڈران تحصیل درگئی، لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہلکاران، ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سمیت عوام نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ نے کہا کہ 27اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا جو تا حال قائم ہے۔ اُس دن کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیر کے بہن بھائیوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کے جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کو آزادی دلانے تک کھڑے رہیں گے۔ واک کے اختتام پر پاکستان میں استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے