اسلام آباد (مانندنیوز )امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں سے خطاب کیا تو اس دوران وہ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا ذکر کرنا نہ بھولے۔

فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کتاب کی بھی تعریف کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میلانیا ٹرمپ کی کتاب کو ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر روک کر اہلیہ کے گال پر بوسہ بھی دیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوش حال بناؤں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے