ملاکنڈ (مانندنیوز )صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا پرعمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزحامد الرحمٰن کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) ملاکنڈ نے ڈسٹرکٹ جیل ملاکنڈ کا دورہ کیا اور وہاں کی صفائی، سیکیورٹی انتظامات، ملاقاتوں کے انتظام، جیل کے عملے کی کارکردگی اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بیرکس میں موجود قیدیوں سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل بارے دریافت کیا تاہم جیل انتظامیہ کے بارے میں کسی نے کوئی شکایت نہیں کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ جیل کے نظام میں مزید بہتری اور قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات اُٹھائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے