کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مساجد، یونین کونسل اور دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے جائیں، پانی کی ٹینکیوں کی صفائی جلد از جلد کی جائے اور سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں بھی طلباء کو ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی دی جائے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم کا باقاعدہ انعقاد کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)، اسسٹنٹ کمشنرز، صحت، تعلیم، بلدیات، ٹی ایم ایز اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے استعمال کی جانے والی موجود ادویات اورمشینری کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے بلا تاخیر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں ضلع کے عوام سے بھی اس سلسلے میں محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ سب مل کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت پانی کی اہمیت اور اس کے ضیاع روکنے کے حوالے سے بھی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو پانی کے حوالے سے شروع کئے جانے والے پراجیکٹس کے بارے میں بریفینگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ 13 نومبر 2024 کو واٹر سیمینار کے کامیاب انعقاد کیلئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سیمینار کے موقع پر سٹالز لگائے جائیں اور عوامی سطح پر پانی کی اہمیت اور اس کے ضیاع کو روکنے کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے اور پانی کے صحیح استعمال کے حوالے سے آگاہی دی جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو پانی جیسی نعمت سے محروم ہونے سے بچایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے