کوہاٹ (مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام“عوامی ایجنڈا“ کے تحت کوہاٹ کے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے اشتراک سے ایک شاندار ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹراباسین یوسفزئی سمیت صوبے کے مختلف جامعات اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممتاز ادباء اور شعراء نے حصہ لیا۔ کوہاٹ میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات نے اس پُروقار تقریب کی میزبانی کی۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید مُعتصم بااللہ شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر اُنہوں نے شرکائے محفل کو حکومت کے پروگرام“عوامی ایجنڈا“ کے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو یقین دلایا کہ انتظامیہ حکومت کے پروگرام“عوامی ایجنڈا“ کے تحت اُن کے تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے محفوظ ماحول اور مناسب انتظامات کو یقینی بنائے گی۔طلباء و طالبات نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے خوب لُطف اندوز ہوئے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن مُعتصم بااللہ شاہ نے کالج انتظامیہ اور صوبہ کے مختلف جامعات سے تشریف لانے والے مہمانوں کا شُکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ طلباء و طالبات کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کے اثرات سیمحفوظ کیا جائے گا۔مذکورہ پروگرام میں ممتاز ادبی شخصیات نے موقع کی مناسبت سے اپنے مقالے اور کلام پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔