سوات (مانند نیوز ) سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نور محمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے تختہ بند کلا ڈھیر رابطہ پل کیلئے فنڈ ریلیز کروا کر عوام کی بہترا نداز میں نمائندگی کی ہے، مذکورہ پل کی عدم تعمیر سے علاقے کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، جس طرح ڈاکٹرا مجد نے رابطہ پل کیلئے فنڈ منظور کروایا ہمیں توقع ہے کہ وہ سوات میں انڈسٹرئیل اسٹیٹ کو عملی بنانے سمیت سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دیگر مسائل پر غور کرینگے اور صوبائی حکومت کو ہماری گزارشات پہنچائیں گیصد نور محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نور محمد خان نے کہا کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو سمجھتے ہوئے جس طرح تختہ بند کلاڈھیر رابطہ پل کیلئے منظور کروا یا اسی طرح سوات کے دیگر سلگتے مسائل کے حل میں بھی وہ دلچسپی لیں گے اور سوات کیلئے منظور شدہ انڈسٹرئیل اسٹیٹ کو عملی بنانے کیلئے وہ سوات چیمبر آف کامرس سے بھر پور تعاون کا اظہار کرینگے انڈسٹرئیل اسٹیٹ کے قیام سے سوات میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور ا س کے ساتھ یہاں کی مصنوعات تیار کرنے میں آسانی پیدا ہو گی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹرا مجد ہمارے مطالبات کو صوبائی حکومت تک پہنچانے کے ساتھ اسے عملی کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے