لوئر چترال (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور محکمہ تعلیم کے زیر نگرانی جاری انٹر سکولز سپورٹس فیسٹیول لوئر چترال 2024 کامیابی سے اختتام پذیر۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے عوام دوست گڈ گورننس ایجنڈا پروگرام کے تحت، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منعقد کی جانے والے انٹر سکولز سپورٹس فیسٹیول لوئر چترال 2024 کامیابی سے اختتام پزیر۔ اس فیسٹیول میں ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال تھے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر، تعلیمی اداروں کے سربراہان, سیاح, طلباء اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک تھے۔ فائنل میچ میں مختلف تعلیمی اداروں کے مابین فٹبال, والی بال, کرکٹ, بیڈمنٹن,رسی کشی ٹیبل ٹینس, اور میراتھن ریس 100 میٹر، 400 میٹر، اور 800 میٹر ریس کے مقابلے ہوئے۔ فٹبال کا فائنل میچ لینگ لینڈز اور حرا پبلک سکول کے مابین کھیلا گیا، جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد لینگ لینڈز نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب سے خطاب میں افسران نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور بہترین کھیل پیش کرنے پر طباء کی حوصلہ افزائی کی۔ افسران نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اور مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔