اورکزئی (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں اپر اورکزئی کے ا قوام دڑادڑ مامازئی، بلند خیل اور سادا خیل کے اقوام پر مشتمل قبائل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اورکزئی نے کی۔شرکاء نے تفصیلاً اپنے مسائل پیش کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے زیادہ تر مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔قبائلی مشران نے کہا کہ اپر اورکزئی کے قبائل دور جدید میں بھی زندگی کے بنیادی ضروریات جیسے بجلی،پانی، گیس،صحت،تعلیم اوردیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ ان کے جلد حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر اورکزئی نے قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ اقوام کے قبائلی ملکان کے درمیان موجب/لنگی الاؤنس بھی تقسیم کئے۔