کوہاٹ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122کوہاٹ نورالامین خٹک کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹریننگ وِنگ انچارج جواد آفریدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ریسکیوٹریننگ وِنگ نے ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 300 طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت فراہم کی۔ اس تربیتی سیشن کے دوران عملی مشق (موک ڈرل) بھی کروائی گئی تاکہ شرکاء کو ہنگامی حالات میں فوری اقدامات کی تربیت دی جا سکے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریننگ وِنگ انچارج جواد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس تربیتی سیشن کا مقصد ہر شہری کو ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ محفوظ اور بہتر پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کوہاٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔