اورکزئی(مانند نیوز)نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا قوم کے لییبڑا چیلنج ہے، نوجوانوں کے چارٹر اف ڈیمانڈ پر یکسوئی اور توجہ سے عمل درامد کی ضرورت ہے، شخصیت پرستی کے نقصانات کے بارے میں نئی نسل کو رہنمائی دینا بھی بڑی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار ار سی ڈی او کے عصمت اللہ نے اور کزئی میں شخصیت پرستی اور عدم برداشت اور یوتھ ڈائیلاگ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ـ فافین ائی ار ایس پی کے فنڈ سے ار سی ڈی او نے یوتھ ڈائیلاگ، چارٹر اف ڈیمانڈ اور شخصیت پرستی اور عدم برداشت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ـاس سیمینار میں ضلع ببھر سے نوجوانوں، یونیورسٹی سکولوں اور کالجوں کے طلباء و،یوتھ کمیونٹی لیڈران،سیاسی ورکرز، ار سی ڈی او کے عصمت اللہ اور مشتی چھپر چیئیر مین محمد نواز اور کزئی یوتھ کے نمائمند ئے نجیب الر حمن ، این سی ایچ ڈی کے اے ڈی شمس الرحمن، سینیئر صحافییوں، اور دیگر سوشل ورکرز، بلدیاتی نمائندے بھی بڑی تعداد میں اس سیمینار میں شریک ہوئے، سیمینار کو دو سیشن میں تقسیم کیا گیا -پہلے سیشن میں یوتھ ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ نے چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا اور اس چارٹ کی اہمیت اجاگر کیا۔اور مختلف سیاسی جماعتوں کے یوتھ ورکرز کے درمیان ڈیلاگ سیشن کیا۔جسے بھر پور انداز میں سراہا گیا۔ دوسرے سیشن میں شخصیت پرستی اور اس کے منفی اثرات کے موضوع پر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو درست سمت پر گامزن کرنا بہت بڑا فریضہ ہے، اج کا نوجوان ترقی کے دور میں ترقی کرنا چاہتا ہے اس کے راستے میں طرح طرح کی رکاوٹیں اتی ہیں حکومت پاکستان کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے جو نوجوانوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر دے سکیںـ مقررین نے کہا کہ شخصیت پرستی نے ترقی کے دور میں عدم برداشت کے رویے کو فروغ دیا ہے جو انتہائی خطرناک عمل ہےـ معاملات کو مذاکرات اور ایک دوسرے کو اپنے خیالات سے نواز کر بہتر ماحول پیدا کیا جا سکتا ہےـ محمد نواز نے کہا کہ ہمیں اعتدال کا مظاہرہ کرنا چاہیے اختلاف رائے کو معاشرے کا حسن سمجھنا چاہیے اور ایک دوسرے کے نظریات اور اختلاف رائے کو خندہ پیشانی سے سننا چاہیےـسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اکبر اور کزئی، بلال افریدی شاہ ایاز خان،عبدالواحد اورکزئی، نجیب الر حمن،شمس الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل میں برداشت کے کلچرکو فروغ دینے کے لیے ڈائیلاگ کا عمل انتہائی کارآمد ہے،مقررین نے نئی نسل کی درست سمت رہنمائی کے لیے فافین کی کوششوں کو سراہا اور مزید ایسے پراجیکٹ بنانے کی تجویز دی جو یوتھ کو متحرک،اور ذمہ دار بنانے میں معاون ہوں۔سیمینار سے یو سی مشتی چھپر چیئرمین محمد نواز نے بھی خطاب کیا اور منشیات کی روکتام کے لیے اہم تجاویز دی۔تاکہ یوتھ کو منشیات کی لت سے بچایا جا سکے۔ سیمینار کے اختتام پرعصمت اللہ اورکزئی نے اور کزئی یوتھ کا شکر یہ ادا کیا۔