ہنگو(مانند نیوز)ضلع ہنگو قومی جرگے نے کوہاٹ ہنگو مین شاہراہ پر عدم تحفظ کی وجہ سے مین شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔گزشتہ روز ضلع کرم میں جاری جھڑپوں اور فسادات کے بعد ہنگو کوہاٹ مین شاہراہ پر احتجاج کے دوران فائرنگ اور گاڑیاں جلانے کے بعد ہنگو قومی جرگے نے مین شاہراہ کو احتجاجا ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا اس حوالے سے قومی مشران مولانا عبدلستار مفتی عمران و دیگر کا کہنا تھا کہ ہنگو تا کوہاٹ سڑک انتہائی غیر محفوظ ہو چکا ہے جو کسی بھی وقت حالات کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے ہم ہنگو اور کوہاٹ میں امن چاہتے ہیں کچھ لوگ کرم کے فسادات کو ہنگو لانے چاہتے ہیں کچہ پکہ کے مقام پر عورتوں کی بے عزتی کی گئی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے جلا دئے گئے انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتے ہیں یہ سڑک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہیگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے