اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔

بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف شامل تھے۔

دونوں رہنما بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

بانئ پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیے
جب تک خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، بشریٰ بی بی کی گاڑی قافلے کے آگے آ گئی
واضح رہے کہ اس سے قبل بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تحریکِ انصاف کی قیادت اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔

اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی کے قافلے کے آگے آ گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آرام کریں گے اور کھانا کھائیں گے، فریش ہونے کے بعد وہ روانہ ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے