جمرود(مانند نیوز)محکمہ جنگلات ڈسٹرکٹ خیبر کا آفس پشاور سے ضلع خیبر منتقل کیا جائے اور متعلقہ آفس پر غیرمقامی لوگوں کا قبضہ ختم کیا جائے۔عوام ضلع خیبر کے مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات ڈسٹرکٹ خیبرکی کارکردگی صفر ہے جس کی اصل وجہ متعلقہ محکمہ کاآفس اپنے ضلع خیبرکی بجائے پشاور میں واقع ہے جبکہ محکمہ جنگلات ضلع خیبر کے دفتر میں سارے غیرمقامی اہم عہدوں پر بیٹھے ہیں اور عرصہ دراز سے قبضہ جمائے ہوئے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ پشاور سے متعلقہ آفس اپنے ضلع خیبرمنتقل کیا جائے۔جس کی وجہ سے ضلع خبیر کے دوردراز علاقوں کے لوگوں کی پشاور رسائی میں کافی مشکلات درپیش ہیں اور اپنے مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ دفتر کا بار بار چکر لگانے سے عاجز آ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف وادی تیراہ سے جنگلات کی سمگلنگ عروج پر ہے جس کے ثبوت کچھ ماہ پہلے جمرود کے گوداموں پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپوں کی قیمتی بڑی لکڑیوں کی برآمدگی ہے جو تحصیل جمرود آفس میں ان کی تحویل میں پڑی ہے۔عوام کو اس حوالے سے کافی تشویش ہے اور انہوں نے غصے کا اظہار کیا ہے کہ جنگلات کو کاٹنے والے مافیا کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کئے گئے ہیں اور وادی تیراہ سے یہ بڑی لکڑیاں کن راستوں سے آئی تھی اس حوالے سے محکمہ جنگلات ضلع خیبرآفسر نے میڈیا کے سامنے بریفینگ نہیں دی ہے لیکن اس کے باوجود سمگلنگ میں ملوث متعلقہ محکمہ کے عملے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ ضلع خیبرعوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی تیراہ کے جنگلات کو تباہ کرنے والے متعلقہ محکمہ کے ملوث عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انہیں ملازمت سے فوری برطرف کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے