اسلام اباد (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختون خوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام اباد پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن ثابت قدم رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی قریب ہے، اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فسطائیت کا دور آخری سسکیاں لے رہا ہے، علی امین فرنٹ لائن سے کارکنوں کو لیڈ کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہے،علی امین کی سربراہی میں پرجوش کارکن اسلام اباد ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بشری بی بی نے بھی احتجاج میں جرات و بہادری کی داستانیں رقم کی، بشری بی بی مریم نواز کی طرح کارکنوں کے پیچھے نہیں ہے بلکہ فرنٹ لائن پر موجود ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے لیگی رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اٹک کراس کرنے کی دھمکی دینے والے خواجہ آصف اور دیگر درباری وزراء کو اب سانپ سونگھ گیا ہے، پی ٹی ائی کارکنوں نے دھمکی کے بعد تیسری مرتبہ اٹک کراس کرکے دیکھایا، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اٹک کراس کرنے پر بڑھکیں مارنے والے خواجہ آصف میں تھوڑی سی شرم ہو تو فوری استعفی دیں کیونکہ وہ بار بار علی امین کو طعنے دے رہے تھے کہ وہ اٹک کراس کرکے دیکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کا خاتمہ اور ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دور شروع ہونے والا ہے۔ عمران خان جلد رہا ہوکر عوام کے درمیاں ہوگے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے