کرم (مانند نیوز)ضلع کرم کی صورتحال اور دیرپا امن اقدامات کے لئے مشاورت کی غرض سے ایک گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں کیا گیا۔گرینڈ جرگے میں اہل سنت اور اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے شرکت کی۔امن جرگہ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈاپور،کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ،اہل سنت والجماعت اور اہل تشیع کے مشران اور عمائدین نے علاقہ نے شرکت کی۔گرینڈ امن جرگے سے خطاب میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جس سے ضلع کرم میں دیرپا امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن اور عوام دشمن عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، ایسے عناصر جو ضلع میں بد امنی پھیلانے میں پیش پیش ہوں ان کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ امن جرگہ سے مشاورت کا مقصد ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کیلئے عمائدین اور مشران کی آراء حاصل کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ جرگے میں پیش کئے گئے تجاویز اور سفارشات سے بھرپور رہنمائی اور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ عوام کو بہت جلدضلع کرم میں ریاستی اقدامات نظر آنا شروع ہو جائیں گے اور قانون کی عملداری اور ریاستی رٹ ہر صورت نافذ ہوگی۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ جو کچھ کرم میں ہوا وہ ہر گزنہیں ہوناچاہئے تھا اور ایسی انسانیت سوز فعل کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے اعلان کیا کہ امن جرگہ کے بیٹھک باہمی مشاورت سے منعقد ہو ں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے