پبی(مانند نیوز)جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کا خصوصی اجلاس، اہم تنظیمی فیصلے اور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ تنظیمی ڈھانچوں کی فعالیت، کارکنان کی محنت اور عوامی رابطہ مہم ہی جماعت کی کامیابی کی بنیاد ہیں۔ مولانا عبد القیوم حقانی جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کے امیر مولانا عبد القیوم حقانی اور جنرل سیکرٹری مولانا عبد البصیر حقانی کی زیر صدارت مجلس عاملہ اور تمام ویلج کونسلز و یونین کونسلز کے امراء و نظماء کا خصوصی اجلاس جامعہ نعمانیہ بانڈہ نبی میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل بھر سے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد القیوم حقانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ دین اسلام، وطن عزیز پاکستان، اور امت مسلمہ کی بقاء کے لیے سرگرم عمل رہی ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں تحصیل پبی کے تمام یونین کونسلز کے کرائے گئے دوروں اور جماعت کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی ڈھانچوں کی فعالیت، کارکنان کی محنت و لگن اور بھرپور عوامی رابطہ مہم ہی جماعت کی مضبوطی و کامیابی کی علامت ہے انہوں نے اجلاس میں پشاور میں منعقد ہونے والی تاریخ ساز اسرائیل مردہ باد کانفرنس کے لیے تنظیمی تیاریوں اور 28 نومبر کو نوشہرہ میں صوبائی قائدین کے لیے فقید المثال کنونشن کے انتظامات کا ختمی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ 7 دسمبر کو پبی میں ہونے والے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں، تحصیل بھر میں ورکرز کنونشن کے انعقاد سمیت دیگر جماعتی امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری سید محب اللہ شاہ صاحب نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا عبد البصیر حقانی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا فرمائی