بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت محکمہ مال کی کا رکر دگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محکمہ مال کی نومبر کے مہینے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار و نائب تحصیلدار بٹگرام و آلائی، ڈسٹرکٹ قانون گو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کارکردگی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے محکمے کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو کے تمام معاملات کو بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کریں اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور ریونیو اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا گیا۔