ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو تا کوہاٹ مین شاہراہ 3 دن کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے امن کمیٹی اور علاقہ مشران کے تعاون سے دونوں فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد امن مکمل طور پر برقرار ہے 15ہزار سے زائد کرم سے متاثرین آئے ہیں 17سو متاثرین کے لئے ضلعی انتظامیہ نے رہائش اور کھانے کا بندوبست کیا ہوا ہے باقی متاثرین دیگر علاقوں میں اپنوں کے پاس گئے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنگو میں مکمل امن وآمان برقرار ہے ضلع کرم میں جاری کشیدگی اور مظاہروں کے باعث ہنگو کوہاٹ مین شاہراہ پر ٹریفک روانگی متاثر ہوئی تھی اس حوالے سے امن کمیٹی اور علاقہ مشران کے تعاون سے دونوں فریقین کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں اب ہنگو کوہاٹ مین شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھلا ہے بازار بھی مکمل طور پر کھلا ہے ڈی سی گوہر زمان وزیر نے کہا کہ تقریبا 15 ہزار کے قریب کرم متاثرین ہنگو آئے ہیں جن میں 17 سو کرم متاثرین کیلئے تحصیل ٹل میں انتظامات کئے گئے ہیں شیعہ سنی مشران اور امن کمیٹی نے امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہنگو میں مکمل امن ہے ہنگو کے عوام امن پسند اور محب وطن لوگ ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں رہتے ہیں۔