ہنگو(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان بنگش نے یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بتعاون ٹل سکاؤٹس و نائن ڈویژن, سیفٹی کورسز کے سلسلے میں ہیسٹ سکول اینڈ کالج, ہنگو کا دورہ کیا۔ہیسٹ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل بلال شاہ ملاقات کی اس موقع پر تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا, کورسز سے مستفید ہونے والے طلباء کے ساتھ سیفٹی کورسز کے حوالے سیگفتگو کی۔واضح رہے کہ زیر اہتمام ہنگو یوتھ آرگنائزیشن,سیفٹی کورس میں ضلع ہنگو, ضلع اورکزئی اور ضلع کرم کے سٹوڈنٹس حصہ لے رہے ہیں اور پرامن طریقے سے کلاس جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان نے ضلعی انتظامیہ ہنگو کی طرف سے ٹل سکاؤٹس اور نائن ڈویژن کے اس اقدام کوسراہا اور شکریہ ادا کیا۔