اسلام آباد (مانند نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا اور گھیراؤ پُرامن احتجاج میں نہ بدلا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تبدیلی، آزادی، حقوق، جمہوریت کے دلفریب نعرے عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے دلفریب نعرے عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار سے ہم کنار ہونے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے متعلق دو ٹوک فیصلے کا وقت آ پہنچا ہے: عرفان صدیقی

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے حکومتیں گرانے اور بنانے والوں کا آزادی اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سختیوں، آزمائشوں، غلطیوں، مشکلات سے کچھ نہ سیکھنا ہمارا قومی مزاج ہے، فریقین اسی مزاج کے عین مطابق عمل کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی میں دہشت گردی سے نمٹنے کے بجائے کے پی حکومت کا وفاق پر حملہ تشویش ناک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے