کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ، آر سی او جی ڈی سی ایل اور مول کمپنی کے اہلکاروں کے ہمراہ نشپہ بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران ڈی سی کرک نے نشپہ پلانٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا اور عوامی مسائل سنے۔ اس موقع پر مشرانِ علاقہ نے عوامی مسائل پیش کئے جن میں پینے کے صاف پانی، روڈز، ڈسپنسری اور گیس کے مسائل سر فہرست تھے۔ ڈپٹی کمشنر کرک نے مسائل غور سے سنے اور عام نوعیت کے اہم مسائل موقع پر ہی حل کروا دیئے جبکہ دیگر مسائل متعلقہ حکام کو ڈیڈ لائن کے ساتھ حوالہ کیا گیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کرک نے نشپہ بلاک کے مختلف علاقوں جن میں چختو، بوزہ، میر کلام، نشپہ، سنڈہ خرم اور سنڈہ منزئی کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا۔ شکیل جان نے چختو میں واٹر گیلیریز کا معائنہ کرنے کے دوران ایکسیئن پبلک ہیلتھ کو موقع پر ضروری ہدایات دیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرک نے ہیلتھ ڈسپنسری، زیر تعمیر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سنڈہ، نشپہ اور واٹر سپلائی سکیم کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ اہلکاران کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہوں۔