وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے راغزائی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک راکٹ گولی پھٹنے سے دو کم عمر بچے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں امداد اللہ ولد میراحمد اور منیر ولد رومان شامل ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد دونوں زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک کی حالت نازک ہونے کے باعث اسے فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے اسپتال ریفر کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ بچے گہرے زخموں کا شکار ہیں، اور ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جہاں دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے