جمرود( مانند نیوز (ضلعی انتظامیہ جمرود میں دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی کے بغیر حد بندی کی تعین نہیں کر سکتے، نقصان کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی، مشران مندری خیل ضلع خیبر تحصیل جمرود قوم کوکی خیل تپہ کھٹیاخیل کے ذیلی شاخ مندری کے سرکردہ مشران، مولانا محمد کریم،محمد فاروق،گل میر،رحمن گل،لعل غمی،بہرام،مجیب،عبدلباری،میرزا خان اور دیگر نے کہاجمرود تحصیل کے انتظامیہ تپہ مندری خیل اور شیر خان خیل کے متنازعہ زمین کی حدبندی کر رہے ہیں جو کہ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے،کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ حدبندی دونوں فریقین کے باہمی رضا مندی سے کیا جائے،جبکہ جمرود انتظامیہ یک طرفہ فیصلے کرتے ہیں جو ہمیں ناقابل قبول ہے، متنازعہ اراضی کا کیس عدالت میں جاری ہے جب تک عدالت کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ہر قسم یک طرفہ فیصلہ اور حدبندی نا قابل منظور ہے،ہر قسم کی نقصان کی زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی،کیونکہ قبائلی اضلاع میں نہ کوئی ریونیو ریکارڈ موجود ہے اور نہ کوئی خسراجات کی تفصیل، انہوں نے کمشنر پشاور، اسسٹنٹ کمشنر جمرود کو خبردار کرتے ہوئے کہا جمرود ضلعی انتظامیہ متنازعہ اراضی کی عدالتی فیصلہ آنے تک ہر قسم حدبندی سے اجتناب کریں،