ایبٹ آباد(مانند نیوز) 16 تا 20 دسمبر 2024 کو ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، انتظامی افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع بھر کے 2 لاکھ 25 ہزار 469 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کل 1642 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1490 موبائل ٹیمز، 105 فکسڈ ٹیمز، 42 ٹرانزٹ ٹیمز اور 5 رومنگ ٹیمز شامل ہیں۔ مزید برآں، 64 یو سی ایم اوز، 350 ایریا انچارجز اور 25 ڈی پی ایم ٹیز مہم کی نگرانی کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ٹیموں کی پہنچ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مہم کے دوران ٹیمز کی حاضری، فکسڈ سینٹرز پر موجودگی، ٹرانزٹ ٹیمز کی مانیٹرنگ اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچوں کی ویکسینیشن کی سو فیصد تصدیق کی جائے اور مہم کے دوران ڈیٹا کے شفاف اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، عوام میں پولیو سے بچاؤ کی آگاہی بڑھانے کے لیے ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبد الواجد کو ہدایت کی گئی کہ جمعہ کے خطبات میں پولیو کے خاتمے کی اہمیت پر روشنی ڈالیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے اور پولیو ٹیمز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عملہ بلا خوف و خطر اپنی خدمات انجام دے سکے۔انسداد پولیو مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے