بٹگرام(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے آر ایچ سی تھاکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے دوائیوں کی دستیابی، مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات اور ہسپتال کے عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود طبی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے اور تمام دستیاب وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے اور مریضوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔