اسلام آباد (مانند نیوز)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شرپسند جماعتوں پر ماضی میں بھی پابندی لگی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے تو پھر لگے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی طرح باقی اسمبلیاں بھی شاید پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کریں گی۔

2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ورکرز کو چھوڑ کر میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے، کون سا لیڈر گرفتار ہوا؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق بتائے ایک ہی راستے سے وزیرِ اعلیٰ علی امین تیسری دفعہ کیسے فرار ہوئے، یہ صرف اسلام آباد ہاتھ لگا کر واپس آجاتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے