اسلام آباد (مانند نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے دنیا بھر میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے، محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے سعودی عرب کے عزم پر بھی زور دیا۔

سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں فٹبال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے