ہنگو(مانند نیوز) کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف جہاد مسلسل عمل ہے، سماجی تنظیمیں کرپشن کے ناسور کے متعلق عوامی اگاہی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں، اقوام متحدہ کا عالمی انسداد بد عنوانی دن نو دسمبر کو منایا جاتا ہے، نوجوانوں میں کرپشن کے بارے میں اگاہی وقت کا تقاضہ ہے، اچھی حکمرانی اور بہترین جمہوریت کرپشن کا راستہ روکنے کے لیے اہمیت کے حامل اقدام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ ینگ بلڈ ڈونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین جہانزیب خان جانی، انور قادری طارق محمود مغل، ارسلان عارف اورکزئی اور دیگر نے سی پی ڈی ائی اور اور ینگ بلڈر ڈونرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے میڈیا ٹاک میں کیا میڈیا ٹاک میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور ہنگو کی یوتھ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میڈیا ٹاک سے بات چیت کرتے ہوئے جہانزیب جانی انور قادری طارق محمود مغل اور دیگر نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر سال اینٹی کرپشن ڈے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے اس ضمن میں تعلیمی اداروں اور ہر فورم پر سیمینارز اور اگاہی واکس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔پاکستان ہاؤس ہنگو میں سیمینار اور میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی درجہ بندی کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پر اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں پاکستان 140ویں نمبر پر تھا جبکہ 2023 میں 133 نمبر پرا گیا ا۔سی طرح جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت 50ویں نمبر سے 39 نمبر پر جبکہ افغانستان 172 سے 16 کے سکور کے ساتھ نیپال 107 میں سے 36 کے سکور کے ساتھ اور بھوٹان 45 نمبر سے 62 کے سکور پر موجود ہے جہانزیب جانی نے کہا کہ جن ممالک میں کرپشن کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ان ممالک نے ائین اور قانون کی پاسداری، گڈ گورننس اور بہترین عملی کو اپنایا اور کرپٹ لوگوں کے خلاف سخت قانون سازی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اجتماعی جدوجہد کی جائے، تمام صوبائی اور قومی ادارے جو انسداد بدعنوانی کے لیے موجود ہیں ان کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے اور بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات اور سزائیں دی جائیں۔ جہانزیب جانی نے کہا کہ ملک میں اقربا پروری، کرپشن اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور احتساب کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔ اور عوامی عہدے داروں سے بھی سوال کیا جا سکے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے کیا کردار ادا کر رہے ہیں؟ جہانزیب جانی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور گڈ گورننس کو فروغ دیا جائے۔اس سے قبل انسداد بدعنوانی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سی پی ڈی ائی اور ینگ بلڈ ڈونر اسوسییشن کے زیر اہتمام ضلع بر سے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور سوشل ورکرز نے شرکت کی اس موقع پر طلبہ،حاضرین اور ینگ بلڈر ڈونر اسوسییشن اور سی پی ڈی ائی کے انتظامیہ کے درمیان بدعنوانی کے موضوع پر مکالمے کا بھی اہتمام کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے