بٹگرام (مانند نیوز)کے مسیحی برادری نے اپنی مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ریلیف ضیاء الرحمن نے خصوصی شرکت کی اور مسیحی برادری کی ساتھ کرسمس ملکر کرسمس تہوار کا کیک کاٹ کر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ۔ کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات کے بعد ملک و قوم کی ترقی اورسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے کہاکہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ وہ پر امن فضاء میں اپنی مذہبی رسومات خوش گوار انداز میں مناسکے۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کی طرف سے ان کی خوشیوں میں شامل ہونے پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا شکریہ ادا کیا۔